چہرہ انسانی اور دھڑ مچھلی کا، عجیب الخلقت مخلوق کی حقیقت کیا؟

چہرہ انسانی اور دھڑ مچھلی کا، عجیب الخلقت مخلوق کی حقیقت کیا؟

ایک نیوز: چہرہ انسانی اور دھڑ مچھلی کا، کیا یہ سچ مچ میں کوئی عجیب الخلقت مخلوق ہے؟

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک عجیب الخلقت مخلوق ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ایسی مخلوق دکھائی گئی ہے جس کا چہرہ انسانی اور دھڑ ایک مچھلی کا دکھائی دیتا ہے۔اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ساتھ ہی شکوک وشبہات کو جنم دیا ہے۔ جس پر صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔یہ عجیب مخلوق ایک چھوٹے بچے کی خصوصیات اور مچھلی کے جسم کی طرح کی خصوصیات کے ساتھ نمودار ہوئی ہے۔

ویڈیو پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں بعض صارفین نے اس پر حیرت کا اظہار کیا جب کہ کچھ نے حیران ہونے والوں کا مذاق بھی اڑایا ہے۔ یہ ویڈیو امریکا میں مقیم ایک فنکار کے صفحے پر شائع کردہ ویڈیو کلپ کے طویل دورانیے ایڈیشن کی جانب رہنمائی کرتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mr. Ocean (@dmitry.arts)

آرٹسٹ کی جانب سے یہ کلپ گذشتہ سال دسمبر کو لگایا گیا  جسے"جل پری" کا نام دیا گیا۔ آرٹسٹ  نے اس عجیب الخلقت چیز کو ڈمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ’’یہ گڑیا انہوں نے فروخت کے لیے پیش کی ہے۔‘‘

اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسی طرح کی گڑیا اور اسی طرح کے دیگر فن پاروں کی تصاویر اور کلپس بھی شامل تھیں۔