پولیس نےصارفین کیلئے پہچان ایپ متعارف کرادی

پولیس نےصارفین کیلئے پہچان ایپ متعارف کرادی
کیپشن: Police has introduced an identification app for users

ایک نیوز:آج سے ہرشہری گھر،دکان دفتر،شوروم میں کوئی ملازم رکھنے یا کسی کو کوئی پراپرٹی کرایہ پر دینے سے پہلے اپنے موبائل سے ہی اسکا کریمینل ریکارڈ چیک کر سکے گا ، پہچان ایپ کے ذریعے مجرموں کا ریکارڈ فوری چیک کرنے کی سہولت کوپرسنل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پہچان ایپ سے کسی بھی شناختی کارڈ کا کریمنل ریکارڈ اور ایف آئی آر کی تفصیل دیکھی جاسکتی ہے ، شہری کسی کو گھریلو ملازم یا کرایہ دار رکھنے سے پہلے پہچان ایپ سے کریمنل ریکارڈ ضرور چیک کریں ، پہچان ایپ کریمینل ریکارڈ چیک کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے بہترین سہولت ہے۔
ایس پی سیف سٹی عقیلہ کاکہناتھاکہ کئی لاکھ شہری پہچان ایپ  فوری ڈاون لوڈ کر چکے ہیں ، پہچان ایپ کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد باآسانی رجسٹریشن کی جاسکتی ہے ، پہچان ایپ میں موجود کریمنل ریکارڈ دیکھنے کیلئے متعلقہ شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ضروری ہے۔