سیاسی جوڑ توڑتیز ،ایم کیوایم وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرےگا

Apr 06, 2023 | 09:47 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ایم کیو ایم نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں،ایم کیو ایم کا وفد آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات آج دوپہر پی ایم ہاؤس میں متوقع ہے،ایم کیو ایم وفد کی نمائندگی ڈاکٹر فاروق ستار کریں گے،وفاقی وزیر امین الحق بھی وفد کے ہمراہ ہوں گے،ایم کیو ایم کے حالیہ فیصلے جس میں ضمنی بلدیاتی اور این اے 239 ضمنی انتخابات سے دستبرداری پر بات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد وزیر اعظم کو کراچی میں ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا،وفد کی وزیر اعظم سے کراچی و حیدرآباد کے مسائل پر بھی بات ہوگی۔

مزیدخبریں