ایک نیوز: برازیل کے پرائمری اسکول میں نوجوان کے کلہاڑی کے وار سے 4 بچے ہلاک اور 4افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کو ریاست سانتا کترینا کے پرائیوٹ اسکول میں ہوا،25 سالہ حملہ آور نے اسکول میں داخل ہوکر کلہاڑی سے بچوں پر حملہ کیا۔
حملے میں 3 لڑکوں اور ایک لڑکی سمیت 4 بچے ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 7 برس کے درمیان ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد حملہ آور نے پولیس اسٹیشن جا کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔