ایک نیوز: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت نے 2 ہزار 248 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا ہدف 900 ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کا تھا، نیلامی میں 3 ماہ کے 2154 ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 21.99 فیصد برقرار رہی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے چھ ماہ کے 9 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے ہیں، چھ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1 بیس پوائنٹ کم ہوکر 21.98 فیصد رہی ہے۔
حکومت نے 12 ماہ کے 85 ارب روپے مالیت کے بلز نیلامی میں فروخت کئے ہیں، 12 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 40 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 21.88 فیصد رہی۔