ایک نیوز: برطانیہ میں سائبر کرائم کی مشہور ویب سائٹ بند کرا دی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ’جینیسس مارکیٹ‘ دنیا کی سب سے بڑی کرائم ویب سائٹ تھی، ویب سائٹ سے آن لائن فراڈ کرنے والوں نے پاس ورڈ، لاگ ان اور آئی پی ایڈریسز فروخت کیے جس سے متاثرین کے ڈیجیٹل فنگر پرنٹس بنے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویب سائٹ کوآن لائن فراڈ کرنے والے پاس ورڈ خریدنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی قانون نافذ کرنےوالی فورس کےکریک ڈاؤن میں ویب سائٹ کو بند کیاگیا، ویب سائٹ کے خلاف کارروائی میں برطانیہ سمیت 117 ملکوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔