شاہین آفریدی کی سالگرہ پر سسر شاہد آفریدی کا خصوصی پیغام

شاہین آفریدی کی سالگرہ پر سسر شاہد آفریدی کا خصوصی پیغام
کیپشن: A special message from father-in-law Shahid Afridi on Shaheen Afridi's birthday(file photo)

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 23 برس کے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی اور فیملی کے ساتھ  اپنی سالگرہ منائی۔

اس موقع پر شاہین آفریدی  نے شاہد آفریدی کے ساتھ سالگرہ کا کیک  بھی کاٹا اور تصاویر بھی بنوائیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں اور ان کے لیے پیغام بھی جاری کیا۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ' سالگرہ مبارک، خوش رہو'۔