ایک نیوز: سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کے پروگرام (ریڈ زون فائلز ود فہد حسین) میں دوارن گفتگو سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے امکانات بڑھ رہے ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج بھی پریس کانفرنس میں زور دے کر کہا، کسی بھی شخص کا مطلب بانی پی ٹی آئی ہی ہیں، فیض حمید پر 9 مئی سر فہرست ہوگا، 9مئی میں پی ٹی آئی شامل ہے۔
انہوں نے کہا ذوالفقار علی بھٹو بھی کوئی ایک شخص نہیں تھا، اس وقت بھی یہ کہتے تھے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، 25کروڑ پاکستانی کہتے ہیں وہ غلط ہوا ٹارگٹڈ تھا،فیض حمید ملٹری کے ہیں تو کوئی اعتراض بھی نہیں کر سکتا، ملٹری کورٹ سے کیا بانی پی ٹی آئی کی پولیٹیکل حیثیت کم ہو جائے گی، بانی پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کا عدت کیس میں ٹرائل ہو رہا ہے تو 9 مئی پر بھی ہوسکتا ہے،بانی پی ٹی آئی بہت بڑی پولیٹیکل پارٹی کے سربراہ ہیں، پاکستان کے جوڈیشل نظام میں اتنا کوئی یقین نہیں کرتا، پاکستان کے جوڈیشل نظا م پر میں یقین نہیں کرتاہوں۔