وزیراعلیٰ پنجاب نے ”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام کا افتتاح کردیا
کیپشن: Chief Minister Punjab inaugurated the "Apni Chhat Apna Ghar" program

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان میں ”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمشنر آفس ڈی جی خان میں صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور عمائدین کی موجودگی میں ”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام کی قرعہ اندازی کی۔

ڈی جی خان میں ہونیوالی قرعہ اندازی میں پہلا نام عبدالطیف نامی شہری کا نکلا، کامیاب افراد کو 15 ستمبر تک قرض کی پہلی قسط مل جائے گی، قرعہ اندازی میں کامیاب افراد کو 15 لاکھ تک قرض لینے پر 7 سال میں 14 ہزار روپے ماہانہ کی قسط ادا کرنی ہوگی۔

مریم نواز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا پراجیکٹ ثابت ہوگا۔