ایک نیوز: اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
اعدادوشمار کےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 3 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، 30 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 43 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 73 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔