حکومت کا بلوچستان میں پاک فوج کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ

Sep 05, 2024 | 22:09 PM

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینےکا فیصلہ کرلیا۔

کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے ، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے شبہ میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل از وقت حراست میں لے سکے گی، وفاقی کابینہ نےانسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کرنے کی منظوری  دیدی ۔

ذرائع نے بتایا کہ انسداددہشتگردی ایکٹ1997میں سیکشن ڈبل ون ڈبل ای کی ترمیم کیلئے قانون سازی ہوگی، سکیورٹی فورسز کو دہشتگردی  کیخلاف  مزید موثر آپریشن کیلئے قانونی تحفظ ملےگا، خفیہ اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔

کابینہ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹیز جامع تحقیقات کریں گی اور دہشتگردوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں گی، قومی سلامتی کیلئے خطرات کے حامل افراد کو حراست میں لیا جاسکےگا، دہشت گرد سرگرمیوں کے شبہ میں مشتبہ افراد کو قبل از وقت حراست میں لیاجاسکے گا۔ 

مزیدخبریں