قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور سے فیصل آباد منتقل 

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور سے فیصل آباد منتقل 
کیپشن: Fitness test of national cricketers shifted from Lahore to Faisalabad

 ایک نیوز:قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور سے فیصل آباد منتقل کر دیئے گئے ۔  

ذرائع کے مطابق  فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9 ستمبر کو اب فیصل آباد میں ہوں گے،  چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے کھلاڑیوں کی فیصل آباد میں موجودگی کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے  مینٹورز نے فیصل آباد میں فٹنس ٹیسٹ لینے کی تجویز دی تھی، چیمپئنز ون ڈے کپ  کیلئے  کھلاڑیوں نے کل تک فیصل آباد میں رپورٹ کرنا ہے۔