وزیر خزانہ سے پاک چائنہ انویسٹمنٹ کمپنی کے وفد کی ملاقات 

Sep 05, 2024 | 21:52 PM

ایک نیوز: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  سے پاک چائنہ انویسٹمنٹ کمپنی کے وفد  نے ملاقات  کی ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق   ملاقات میں  پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت  ہوئی  ، پاکستان میں موجود چائنیز کمپنیوں کے مشترکہ منصوبوں اور برآمدات بڑھانے پر تبادلہ خیال   بھی کیا گیا  ۔  

وفد  کی جانب سے وزیر خزانہ کو پاک چین تجارت سرمایہ کار کے فروغ کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔   

ا س  موقع پر  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پی سی آئی سی ایل پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے اہم شراکت دار ہے، سی پیک فیز ٹو میں صنعتی ترقی اور کاروبار کی منتقلی ترجیحی شعبے  ہوں گے ، کمپنی جوائنٹ ایڈوینچر اور ایس ایم ایز کے شعبے میں اپنا کردار ادا کرے۔   

مزیدخبریں