عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی  

Sep 05, 2024 | 20:14 PM

 ایک نیوز:عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کمی ہوگئی ،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 70.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی ۔  

خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 5 روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.96 ڈالر فی بیرل کمی  ہوئی  ،جس کے بعد عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی قیمت 73.99 ڈالر فی بیرل پر آگئی  ،گزشتہ 5 روز  کے دوران  برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.94 ڈالر کمی ریکارڈ  کی گئی ہے،دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم سطح پر ہیں، 

کمی امریکہ، چین میں تیل کی کھپت سے متعلق خدشات پر ہوئی ۔ 

ذرائع کا کہناہے پاکستان میں بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا،  16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع  ہے۔  

مزیدخبریں