سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ
کیپشن: Earthquake tremors in Swat, magnitude 5 record

ویب ڈیسک:سوات  وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ زیر زمین 104کلو میٹرمیں آیا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ  زلزلےکا مرکز   ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

  زلزلے کے جھٹکے لگنے پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے، تا حال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔