ایک نیوز: اڈیالہ جیل میں190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک محفوظ کرلیا، 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی فیصلے کے دن سنایا جائے گا، 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر وکلاء صفائی کی جرح جاری ہے۔
سات ستمبر کو وکلاء صفائی میاں عمر ندیم پر مزید جرح کرینگے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء ظہیر عباس چودھری اور عثمان گل عدالت پیش ہوئے، ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔