ایک نیوز:37ویں جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 21ستمبر تا 10 اکتوبر راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔
جونیئر ہاکی چیمپئن شپ پانچ سال بعد منعقد ہورہی ہے، نا مصائب حالات کے باوجود ہمارا عزم ہے کہ قومی کھیل کی ترقی و ترویج میں اپنا کردار ادا کریں۔
سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ جونیئر چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو کہ مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بن کر پاکستان کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائے تاکہ کھلاڑی بہتر انداز سے پرفارم کرسکیں۔