ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف نے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی8ستمبر کو اسلام آباد سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرے گی، پی ٹی آئی نے اگلے جلسے کا بھی پلان تیار کر لیا، پی ٹی آئی 12 ستمبر کو کے پی کے کرک میں جلسہ کرے گی۔
پی ٹی آئی پنجاب میں 20 ستمبر کو جلسہ کرے گی، پنجاب میں جلسہ لاہور میں ہو گا، پی ٹی آئی نے جلسوں کی تیاری کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے پارٹی قائدین اس بار ہر مقام پرجلسہ کرنے پر متفق ہیں۔