جاوید بٹ کا قتل:جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ مکمل ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے

جاوید بٹ کا قتل:جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ مکمل ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے
کیپشن: Javed Butt's murder: Geo-fencing of the crime scene is complete, raids are underway to arrest the accused

ایک نیوز:طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے پر پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ مکمل کر لی۔
 پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے جیو فینسنگ مکمل کرکے شارٹ لسٹنگ شروع کر دی ،مدعی مقدمہ کے عدم تعاون سے پولیس کی تفتیشی ٹیموں کو ملزمان تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے،انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ کی جانب سے مدعیہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے رابطہ کیا، مدعی مقدمہ کی جانب سے انویسٹی گیشن پولیس سے تعاون نہیں کیا گیا ۔
 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس کو مقتول کی بیوی ثمینہ جاوید کا بیان نہ ملنے پر ملزمان کے خاکے تیار کرنے میں دشواری درپیش ہے،پولیس کی 10سے زائد تفتیشی ٹیمیں مذکورہ قتل کی تفتیش میں مصروف ہیں،مقدمہ کے نامزد ملزمان قیصر بٹ اور امیر فتح بھی منظر عام سے غائب ہو گئے  ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن اورا و سی یو کی مختلف ٹیموں نے ان کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے مگر کامیابی نہ مل سکی ،سی سی پی او لاہور نے مذکورہ مقدمہ کی جے آئی ٹی بنا کر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کوسربراہ مقرر کر دیا ہے۔
ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ،کیس کی تفتیش جاری ہے ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جا رہے ،مدعی مقدمہ کی جانب سے بیان ریکارڈ کرنے کے حوالے سے عدم تعاون کیا جا رہا  ہے۔