وزیراعلیٰ نے سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کردیا

Sep 05, 2024 | 14:59 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈیرہ غازی خان آمد ، گورنمنٹ پرائمری سکول ایم سی ون پہنچ گئیں ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں ملک کے پہلے او رسب سے بڑے سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کردیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیرہ غازی خان گورنمنٹ پرائمری سکول کی ہر کلاس میں جا کر بچوں کو دودھ کے پیک دئیے ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کی نشستوں پر جاکر دودھ کے ڈبے پیش کئے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کو دودھ کے پیکٹ خود کھول کر دیئے اور نگرانی میں ختم کرایا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طلبہ سے ان کے نام پوچھے اور تعریف کی ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سکول کے طلبہ کے درمیان جا کر بیٹھ گئیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بچوں سے ان کی صحت اور تعلیم کے بارے میں دریافت کیا۔
 وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بچوں سے پڑھائی میں درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دریافت کرنے پر اداس بیٹھے طالب علم نے والد کی بے روزگار ی کے بارے میں بتایا جس پروزیر اعلیٰ نےننھے طالبعلم کے والد کو روزگار کی فراہمی کی ہدایت کی۔
 ”چیف منسٹر سکول نیوٹریشن پروگرام“کے پائلٹ پراجیکٹ کا جنوبی پنجاب کے تین اضلاع سے آغازہو گیا،ڈیرہ غازی خان، راجن پور او رمظفر گڑھ کے پرائمری سکول نیوٹریشن پائلٹ پراجیکٹ میں شامل ہیں، غذائی قلت کے شکار 4لاکھ سے زائد طلبہ کو غذائیت سے بھرپور دودھ کا پیک دیاجائے گا ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور او رمظفر گڑھ کے 3ہزار 527سکولوں کے طلبہ کو روزانہ 175ملی لیٹر دودھ کا پیک ملے گا ۔
بچے دودھ کا خالی پیک سکول میں جمع کرائیں گے ،خالی رئیپز کی ری سائیکلنگ سے ہونے والی آمدن متعلقہ سکول پر ہی خرچ کی جائے گی ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کے ہمراہ فوٹو بنوایا اور آٹو گراف دئیے ،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی تقریب سے خطاب کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو کمشنر آفس پہنچنے پر باڈر ملٹری پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔
اس موقع پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، نوشین عدنان ،شیر علی گورچانی ،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری سکولز،کمشنر،آر پی او اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔    

مزیدخبریں