سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
کیپشن: An increase in the price of gold by thousands of rupees

ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
 سونا 2 لاکھ 62 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ہوا ہے،10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے پر پہنچ گیا ۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 2503 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 پر مستحکم ہے۔    

خیال رہے کہ گزشتہ روز  صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔