یوٹیلیٹی سٹورز کا700سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان 

یوٹیلیٹی سٹورز کا700سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان 
کیپشن: Utility stores announced reduction in prices of more than 700 items

ایک نیوز: یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کرنے والے صارفین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 700 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، 700 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 2 روپے سے 195 روپے تک کمی تمام برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل 6 روپے سے 195 روپے تک سستے کر دیے ۔
ملک پاور اور پیکڈ دودھ کی قیمتوں میں 3 روپے سے 117 روپے تک کمی تمام برانڈز کی چائے کی قیمتوں میں 3 روپے سے 100 روپے تک کمی ہوئی ہے،روح افزا اور جام شیریں 13 روپے سے 40 روپے تک سستے کر دیے گئے ۔
چٹ پٹے مصالحہ جات کے پیکٹ 9 روپے سے 20 روپے تک سستے کر دیے گئے ،کھیر مکس 12 روپے، ٹماٹر کیچ اپ 50 روپے سستی کر دی گئی ،گرم مصالحہ 25 روپے ، سویا سوس کا پیکٹ 24 روپے سستا کر دیا گیا۔