ایلون مسک نے ایکس ٹی وی متعارف کروادیا

ایلون مسک نے ایکس ٹی وی متعارف کروادیا
کیپشن: Elon Musk introduced XTV

ویب ڈیسک: ایکس ،ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ایکس ٹی وی متعارف کروا دیا ہے۔

ٹیسلا  موٹرز اور ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس  کو ایک مقبول ملٹی میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کی اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئےصارفین کیلئے  ایکس ٹی وی متعارف کروا دیا ہے۔

ٹیک ٹائیکون اور  سپیس ایکس کے مالک نے حال ہی میں ایکس ٹی وی کے بیٹا  ورژن کو سوشل میڈیا پر  پبلک کیا ،  اس نئے فیچر کیساتھ صارفین  ایکس  ایپ کے اندر ہی فلمیں اور لائیوٹی وی دیکھ سکتے ہیں،دوسرے میڈیا  پلیئرز پر جانے کی ضرورت کو کم کرکے یہ فیچر ایکس صارف کے بیرونی میڈیا پلیٹ فارمز پر انحصار کو کم کرے گا۔

ایکس ٹی وی کا بیٹا ورژن   اینڈرائیڈ   ٹی وی پر لائیو دکھایا گیا ہے، یہ ایل جی، ایمازون فائر ٹی وی اور گوگل ٹی وی پر بھی دستیاب ہوگا۔