پی آئی اے کے سیفٹی اقدامات بارےجانچ پڑتال شروع

Sep 05, 2024 | 11:58 AM

 ایک نیوز:پی آئی اے کی سالانہ سیفٹی انسپکشن کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے سیفٹی اقدامات سے متعلق جانچ پڑتال شروع کر دی۔
  سول ایوی ایشن کے انسپکٹرز پی آئی اے کے مختلف شعبہ جات میں کی 5روزہ جانچ پڑتال میں سیفٹی اقدامات کا جائزہ لینگے ، سی اے اے انسپکٹرز پی آئی اے کے ٹریننگ سینٹر، فلائٹ سروسز، کارگو شعبہ جات کی سیفٹی انسپکشن کا جائزہ لینگے ۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے فلائٹ سروسز کا جائزہ لیا جائے گا ، سی اے اے انسپکٹرز پی آئی اے کے عالمی معیار کے تحت مطلوبہ سیفٹی اقدامات کا جائزہ لینگے، سی اے اے انسپکٹرز 6 ستمبر تک پی آئی اے کی انسپکشن کا عمل جاری رکھیں گے ۔
سالانہ انسپکشن کا مقصد عالمی سی اے اے کے رولز کے تحت تمام ایرلائنز کے اقدامات کو چیک کرنا ہے۔    

مزیدخبریں