وارنٹ گرفتاری :وزیراعلیٰ علی امین کا عدالت سے رجوع کرنیکافیصلہ

Sep 05, 2024 | 11:22 AM

ایک نیوز:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور طبعیت ناسازی کی وجہ سے آج بھی عدالت پیش نہ ہو سکے۔
 وزیراعلیٰ کے پی کے نےوارنٹ گرفتاری کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،علی امین گنڈاپور کے وکلا نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کروانے کے لیے درخواست تیار کر لی ،گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے راہداری ضمانت کیلئے درخواست جمع کرادی ہے،وزیر اعلیٰ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع ہوگئی ،وزیر اعلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوتے ہی وہ ہائیکورٹ پہنچ جائیں گے۔
 علی امین گنڈا پور کی جانب سے عالم خان ادیئزئی نے درخواست جمع کردی، آج درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ،اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

مزیدخبریں