فیفا بیلن ڈی اور ایوارڈ: 20سال میں پہلی مرتبہ میسی اور رونالڈو دوڑ سےباہر 

فیفا بیلن ڈی اور ایوارڈ: 20سال میں پہلی مرتبہ میسی اور رونالڈو دوڑ سےباہر 
کیپشن: FIFA Ballon d'Or award: Messi and Ronaldo out of race for first time in 20 years

ویب ڈیسک: فٹبال کی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ ’ فیفا بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ سے 20سال میں پہلی مرتبہ میسی اور رونالڈو باہر ہو گئے ہیں۔
ارجنٹائن اور انٹر میامی کے فارورڈ 37 سالہ لیونل میسی، جو آٹھ بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت چکے ہیں، جنہوں نے 2023 میں پہلی مرتبہ یہ ٹرافی اپنے نام کی تھی، مگر 2024 کی فہرست میں انکا نام شامل نہیں ہے۔
فٹبال کی دنیا کے شہنشاہ کہلائے جانے والے 39 سالہ کرسٹیانو رونالڈوبھی 2003 سے اس ایوارڈ کے لیے مسلسل نامزد ہوتے آئے ہیں مگر5بار کے اس ایوارڈ کے فاتح کا نام بھی 2024 کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔
یہی نہیں بلکہ کریم بینزیما اور لوکا موڈرچ کو بھی شارٹ لسٹ کی فہرست سے باہر کیا گیا ہے، فیفا مردوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست 100 ممالک میں سے ہر ایک کے صحافیوں کی جیوری نے اس ایوارڈ کے لیے ووٹ دیا ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کی جوڑی کوبی مینو اور لیجینڈرو گارناچو کو کوپا ٹرافی کیلئےنامزد کیا گیا، جسے سال کے بہترین مردوں کے نوجوان کھلاڑی کا ایوارڈ دیا جاتا ہے،ایسٹن ولا کے ایمیلیانو مارٹینز کو ایک بار پھر یشین ٹرافی کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جو انہوں نے گزشتہ سال جیتا تھا۔
دریں اثنا مانچسٹر سٹی کے ساتھ پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتنے کے بعد پیپ گارڈیولا کو سال کے بہترین مینز کوچ کے طور پر پیش کیا گیا ہے،فاتحین کا اعلان 28 اکتوبر کو پیرس میں ایک تقریب میں کیا جائے گا۔