ویرات کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں سب کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا 

ویرات کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں سب کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا 
کیپشن: Virat Kohli surpasses all sportsmen in paying taxes

ایک نیوز:بھارتی کرکٹرز کی ٹیکس ادائیگی کی رپورٹ سامنے آگئی۔
ویرات کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں سب کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ، رپورٹ کے مطابق ویراٹ کوہلی نے سال 2023۔ 24 میں 66 کروڑ بھارتی ٹیکس ادا کیا ،سابق کپتان ایم ایس دھونی نے سال 2023۔24 میں 38 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا ۔
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق بھارتی کپتان سچن ٹندولکر نے 28 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس کی مد میں دیے ، سارو گنگولی نے 23 اور ہاردیک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا ،بھارتی اداکاروںمیں تھالا پاتھی وجے کی ٹیکس ادا کرنے کی رقم 80 کروڑ روپے بھارتی بنی ۔