ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 15پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،147 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 252 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 76 کروڑ 22 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 16 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,154 جبکہ کم ترین سطح 78,578 پوائنٹس رہی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9پیسے سستا ہوا ،سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278.77 روپے سے کم ہوکر 278.68 روپے پر بند ہوا۔