یوراج کے والد دھونی کے بعد کپل دیو پر برس پڑے، ویڈیو وائرل

یوراج کے والد دھونی کے بعد کپل دیو پر برس پڑے، ویڈیو وائرل
کیپشن: After Yuvraj's father Dhoni lashed out at Kapil Dev, the video went viral

ایک نیوز: بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ آپے سے باہر ہوگئے۔
  یوگراج سنگھ نے بھارت کےکامیاب ترین کپتان مہندراسنگھ دھونی کو نشانے پر لیا، دھونی کے علاوہ انہوں نے اپنے ماضی کو یاد کرتےہوئے کپل دیو پر بھی اندھادھند تنقید کر دی، کپل دیو والی وائرل ویڈیو میں یوگراج سنگھ کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کپل دیو نے انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکلوایا اور ان کا کیرئیر ختم کیا تھا۔
 میں نے یووراج کے کیرئیر کو کامیاب بنانے کیلئے محنت کی اور یہی نتیجہ ہے کہ آج یوراج کے پاس 13 اور کپل کے پاس محض ایک ٹرافی موجود ہے۔
 واضح رہے کہ یوگراج سنگھ اور کپل دیو کے تعلقات 1981 سے ٹھیک نہیں، یوگراج سنگھ بھارت کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور6ون ڈے کھیل چکے ہیں، یوگراج سنگھ آج کل پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھارہےہیں لیکن وہاں بھی کوئی زیادہ کامیاب نہیں ہو پائے۔