ایک نیوز:لاہورمیں 4سبزیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی نظر آئی ہے،12سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں جبکہ 3سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹماٹر، پھول گوبھی، کھیرا اور مٹر کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، آلو، شملہ مرچ، بینگن، بند گوبھی، بھنڈی، ٹینڈے، پالک، چائنہ گاجر، لوکی بوتل، دیسی لہسن، ہارنی لہسن، ادرک چائنہ کی قیمتیں برقرار ہیں، پیاز، کریلا، شلجم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ٹماٹر کی قیمت میں5روپے کی کمی، 100 سے 95 روپے ہوئی، پھول گوبھی کی قیمت میں کمی، 120 روپے مقرر ، کھیرے کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 120 سے 110 ہوئی ، مٹر کی قیمت میں 20 روپے کی کمی، 320 سے 300 روپے ہوئی ، آلو کی قیمت 85 روپے برقرارہے۔
شملہ مرچ کی قیمت 170 روپے برقرار،، بینگن کی قیمت 60 روپے برقرار، بند گوبھی کی قیمت 140 روپے برقرار ، بھنڈی کی قیمت 100 روپے برقرار، سبز مرچ 100 روپے برقرار، ٹینڈے دیسی 180 روپے برقرار، چائنہ گاجر کی قیمت 80 روپے برقرارہے۔
پالک60لوکی 80روپے میں برقرار، دیسی لہسن کی قیمت 385 برقرار ، لہسن ہارنی کی قیمت 420 مستحکم، ادرک چائنہ کی قیمت 590 روپے برقرار ، پیاز کی قیمت میں 3روپے کا اضافہ، قیمت 145 سے 148 ہوئی۔
کریلا کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ، کم سپلائی کے سبب قیمت 130 سے 140 ہوئی ، شلجم کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ، 130 سے 140 ہوئی ، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی خوش آئند بات ہے، شہریوں کو ریلیف فراہم کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں۔