امریکی ریاست جارجیا کے سکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 30 زخمی 

امریکی ریاست جارجیا کے سکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 30 زخمی 
کیپشن: 4 people were killed and 30 injured in a shooting at a school in the US state of Georgia

ویب ڈیسک:امریکی ریاست جارجیا کے سکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد سکول سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ 

 ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی کئی افراد کو  ہسپتال  لایا گیا ہے، فائرنگ کی اطلاع پر بیرو کاؤنٹی کے تمام  سکولوں  کو بند کر دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچنے سے بھی لوگ زخمی ہوئے، ابھی یہ واضح نہیں کہ زخمیوں میں کتنے افراد کوگولیاں لگیں اور کتنے بھگدڑ کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔

شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے  ہسپتال  منتقل کیا گیا جبکہ مزید ہیلی کاپٹروں اور ایمبولینسوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے  کیلئے  تیار رکھا گیا ہے۔