حکومت سنجیدہ ہوکر بیٹھے اور مسائل کا حل نکالے، علی محمد خان  

Sep 05, 2024 | 00:17 AM

 ایک نیوز: رہنما پی ٹی آئی  علی محمد خان  نے کہا ہے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،آئے بیٹھے اور مسائل کا حل نکالے۔   

 تفصیلات کےمطابق   ایک نیوز کے پروگرام (ریڈ زون فائلز ود فہد حسین ) میں دوران گفتگو رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان    نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونے کا امکان نہیں،   ان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہئے، بانی پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹ سے اچھا تاثر نہیں جائے گا۔  

انہوں نے کہا جب رینجرز نے بانی کو کالر سے پکڑ کر گرفتار کیا تھا تو اس پر عوام کا غیض غضب سامنے آیا،بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل سے عوم اور اداروں میں تلخیاں اور فاصلے بڑھیں گی،وہ اتنا زیادہ سخت اقدام نہیں تھا لیکن پھربھی عوام کا بہت سخت ردعمل آیا ،ملٹری کورٹ میں ٹرائل بہت بڑی زیادتی ہوگی ،اس کیلئے عوام بالکل تیار نہیں،فیض حمید کی گرفتاری پر بانی نے کہا تھا یہ فوج کااندرونی معاملہ ہے،فیض حمید کی گرفتاری کو بانی پی ٹی آئی سے جوڑنے کا خدشہ ہے، ہمارے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔   

باضابطہ مذاکرات کے امکانات دور دور تک نظر نہیں آرہے،بانی پی ٹی آئی سے بات کرکے ملک کو کون  سا فائدہ حاصل ہوا ہے،ہمیں جیل میں ڈالنے سے ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو ہم سب کو ڈال دو ہم تیار ہیں،اگر ان چیزوں سے ملک کو فائدہ نہیں ملا تو پھر حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،حکومت سنجیدہ ہوکر بیٹھے اور مسائل کا حل نکالے ۔ 

مزیدخبریں