خلع کیس کیوں دائر کیا؟شوہرنےبچےکےسامنےبیوی کوقتل کردیا

Sep 05, 2023 | 23:17 PM

ایک نیوز:خلع کیس کیوں دائر کیا؟سوات کے شہر مینگورہ میں باپ نے بچے کے سامنے ماں کو گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ مینگورہ کے علاقہ بنڑ میں پیش آیا جہاں مقتولہ نے شوہر کے خلاف سول کورٹ میں خلع کا کیس دائر کر رکھا تھا۔

 ڈی ایس سٹی امجد علی کے مطابق  مقتولہ کا شوہر اختر علی  خلع کا کیس دائر کرنے پر ناراض تھا، اس نے بیٹےکے سامنے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنےکے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں