عمران خان کی پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے صفایا کردینگے، پرویز خٹک

Sep 05, 2023 | 23:08 PM

 ایک نیوز: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہےکہ وہ  آنے والے انتخابات تک عمران خان کی پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا (کے پی) سے صفایا کردیں گے۔

نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھےکہ کسی کے جانے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن آج میں بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں فرق ضرور پڑےگا۔جن لوگوں کی وجہ سے عمران خان نے حکومت بنائی آج وہ  تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہیں۔

 انہوں نے مزیدکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انقلاب کے ذریعے بادشاہت قائم کرنا چاہتے تھے۔

مزیدخبریں