اگست63سالوں میں دوسرا خشک ترین مہینہ قرار   

Sep 05, 2023 | 23:01 PM

ایک نیوز :رواں سال اگست کا مہینہ 63 سالوں میں پاکستان کا دوسرا خشک ترین مہینہ رہا۔

محکمہ موسمیات نے اگست کا موسمیاتی جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق ملک میں رواں سال اگست میں معمول سے 66 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ رواں سال بلوچستان میں اگست کا مہینہ خشک ترین رہا جب کہ خیبرپختونخوا، پنجاب میں اگست دوسرا خشک ترین ماہ رہا ہے۔

 بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو گوجرانوالہ میں 102ملی میٹر بارش ہوئی اور  اگست میں لوئر دیر میں 231 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اگست میں ملک کا اوسط درجہ حرارت معمول سے 0.19 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا اور اگست میں ملک کا اوسط درجہ حرارت 30.44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

مزیدخبریں