ایک نیوز : مظفر گڑھ کے تھانہ خان گڑھ کے اے ایس آئی نے بکرے برآمد کرائے اور پھر مبینہ کرپشن کی نذر کر دیا۔
مظفر گڑھ کے اے ایس آئی نے چور کے گھر سے 6 بکرے برآمد کئے 2 بکرے اپنے گھر بھجوائے اور 4 بکروں کو فروخت کر دیا، رقم چور کو دیدی۔
چند روز قبل خان گڑھ میں موٹرسائیکل چرانے والے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو اس کے گھر چھاپہ مارا اور 6 بکرے "سرکاری" قبضے میں کر لئے اور 2 خود قابو کر لئے جبکہ 4 بکروں کو فروخت کر کے رقم موٹرسائیکل چور کے حوالے کر دی۔