پی ا ین این : پاک چین شاہین-10 مشترکہ فضائی مشقوں کا چین کے شمال مغربی شہروں جیوکوان اور ینچوان میں آغاز ہوا۔
چین کے شمال مغربی علاقے میں پاک چین شاہین 10 مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 5, 2023
05 ستمبر 2023: پاک چین شاہین-10 مشترکہ فضائی مشقوں کا چین کے شمال مغربی شہروں جیوکوان اور ینچوان میں آغاز ہوا۔ پاک فضائیہ کے مایہ ناز لڑاکا طیارے جے-10سی اور جے ایف-17 تھنڈر سمیت معاون ایئر اینڈ گراؤنڈ عملہ… pic.twitter.com/e2PVixbeqn
پاک فضائیہ کے مایہ ناز لڑاکا طیارے جے-10سی اور جے ایف-17 تھنڈر سمیت معاون ایئر اینڈ گراؤنڈ عملہ مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس اور پاک فضائیہ 2011 سے شاہین فضائی مشقوں کا انعقاد کر رہے ہیں جسکی میزبانی دونوں ممالک سالانہ متبادل بنیادوں پر کرتے ہیں۔ مشقیں فضائی عسکری طریقہ کار، آپریشنل تیاریوں اور مشترکہ کارروائیوں کو فروغ دینے کے ساتھ اس میں حصہ لینے والے تزویراتی شراکت داروں اور مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانا بشانہ کھڑے ہونے والے اتحادی ممالک کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔
فضائی مشق میں ہائبرڈ وارفیئر، سائبر اسپیس اور کمپیوٹنگ جیسی خصوصیات کی شمولیت سے ہمہ وقت بدلتا جدید عسکری منظر نامہ پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہوگا۔ یہ مشقیں دونوں برادر ممالک کو ایک جامع دفاعی حکمت عملی تیار کرنے میں معاون ثابت ہوں گی جسکی بدولت مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنی فضائی سرحدوں کے تحفظ کی اہلیت کو مزید مستحکم کیا جا سکے گا۔
پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس اور پاک فضائیہ کے مابین دسویں مشترکہ فضائی مشقیں دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین دوستی اور اتحاد کے رشتوں کو فروغ دینے کی ایک شاندار کاوش ہے۔ یہ مشقیں حصہ لینے والے ماہر ہوابازوں اور بہادر اہلکاروں کی عسکری تربیت کے معیار کو بہتر بنانے کی مکمل اہلیت رکھتی ہیں۔ بلا شبہ اس طرح کی مشترکہ مشقیں، پاک فضائیہ کی جانب سے علاقائی ہم آہنگی، بین الاقوامی سلامتی اور اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں نکھار لانے کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔