پرویزالٰہی کی نظربندی کاحکم معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری 

پرویزالٰہی کی نظربندی کاحکم معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری 
کیپشن: A written order to suspend Parvaiz Elahi's detention was issued

ایک نیوز:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی نظر بندی کا ایم پی او کے تحت حکم نامہ معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاگیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی نظربندی کاایم پی او کے تحت معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت کا تحریری حکمنامہ میں کہنا تھاکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا پرویز الہی کی نظر بندی کا حکم نامہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کیخلاف ہے۔بادی النظر میں پرویز الہی کو گرفتار کرنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ توہین عدالت کی مد میں آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرچکی ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا پرویز الہی کی نظر بندی کا حکم نامہ معطل کیا جاتا ہے۔اگر کسی دوسرے کیس میں گرفتاری مطلوب نہیں تو پرویز الہی کو رہا کیا جائے۔

فاضل جج کا تحریری حکمنامے میں کہنا تھاکہ پرویز الہی یقینی بنائیں کے رہائی کے بعد امن و امان کی صورتحال کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ڈی سی اسلام آباد اور پرویز الہی دونوں آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔فریقین درخواست پر پیرا وائزد کمنٹس جمع کرائیں۔کیس کو 12 ستمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔