صداقت عباسی کا مبینہ اغواء: آئی جی اسلام آباد سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب

Sep 05, 2023 | 15:57 PM

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کے مبینہ اغوا کیخلاف درخواست پر آئی جی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو خط لکھیں ،ایس ایس پی آپریشنز معاملے کی تحقیقات کیلئے سینئر آفیسر کو تعینات کریں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کے مبینہ اغوا کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس نے عدالتی حکم پر رپورٹ جمع کرا دی۔ 

ایس ایس پی آپریشن نے کہاکہ صداقت عباسی اسلام آباد پولیس کی تحویل میں نہیں،صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے، عدالت نے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو خط لکھیں ،ایس ایس پی آپریشنز معاملے کی تحقیقات کیلئے سینئر آفیسر کو تعینات کریں، کیس کی مزید سماعت 13ستمبر تک ملتوی کردی  گئی۔

مزیدخبریں