الیکشن کی تاریخ نا ملنے پر پاکستان بار کونسل کا عدالتی ہڑتال کا اعلان

الیکشن کی تاریخ نا ملنے پر پاکستان بار کونسل کا عدالتی ہڑتال کا اعلان

ایک نیوز: پاکستان بار کونسل نے9 ستمبر کو ملک گیر عدالتی ہرتال کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایکزیکٹیو پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے عام عوام کا جینا دوبھر ہو ہے۔آج ہم نے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،صدر پاکستان اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے الیکشن کی تاریخ دیں۔صدر پاکستان کو کسی سے مشاورت کرنے کی ضرورت نہیں،صدر مملکت 90دنوں میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ دیں ۔

حسن رضا پاشا نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ججز ، جنرلز اور گورنمنٹ آفیشل کی مراعات ختم کرے۔بجلی پیٹرول اور گیس کے بل قومی خزانے سے نہ دی جائیں،بلوچستان کے ساتھ ساتھ باقی ملک میں مسنگ پرسن کا معاملہ بڑھتا جارہا ہے۔وکلا پروٹیکشن بل پر فل فور عمل کیا جائے،ہمارا مطالبہ ہے کہ وکلا کے گھروں پر غیر قانونی ریڈ ختم کرے۔وکلا اپنا قانونی حق استعمال کرکے اپنے موکل کا موقف عدالت میں پیش کرتے ہیں ۔جن ججز پر ریفرنسز ڈائر ہیں ان پر کاروائی عمل میں لائی جائے۔نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے مطالبہ ہے کہ ریفرینسز پر کاروائی کریں۔