ایک نیوز (محمد اشرف): اے سی سی کے صدر جے شاہ یکطرفہ طور پر میچز کولمبو میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اے سی سی نے میچز ہیمنٹوٹا منتقل کرنے کے بجائے کولمبو میں ہی کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی سی بی نے اس یکطرفہ فیصلے کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے ۔کولمبو سری لنکا میں حالیہ بارشوں کی بنا پر ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اے سی سی نے سوموار کی شب متفقہ طور پر کپ کے میچز ہیمنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا مگر آج کونسل کے صدر جے شاہ نے میچز منتقل کرنے کے بجائے کولمبو میں ہی کرانے کے فیصلے بارے پی سی بی کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا۔
جس پر پی سی بی نے سخت احتجاج کیا اور جوابی ای میل میں یکطرفہ فیصلوں کو ماننے سے انکار کردیا اور فوری اے سی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا اور اجلاس میں جے شاہ کی من مانیوں کے خلاف آواز اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں یکطرفہ فیصلوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔سپر فور مرحلے کے میچز کولمبو میں شیڈول ہیں، تاہم بارش کی پیشگوئی کی وجہ سے کولمبو میں میچ نہ ہونے کا خدشہ ہے۔