کہروڑپکا: مہنگائی سے تنگ خاتون کی بیٹے سمیت نہر میں چھلانگ، بیٹا جاں بحق

Sep 05, 2023 | 15:03 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کہروڑپکا میں گھریلو حالات سے دل برداشتہ خاتون   بیٹے سمیت نہر میں کود گئی۔

رپورٹ کے دل برداشتہ خاتون نے  20 سالہ بیٹے کیساتھ نہر میں ڈوب کر خودکشی کی کوشش کی۔ ریسکیو اہلکار واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ 0 2سالہ بیٹا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون کو بچالیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ مقامی لوگوں نے لاش اور خاتون کو نہر سے نکالا۔ 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ معاشی تنگی کے باعث گھر کے حالات خراب رہتے تھے۔  گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش کی اور 20 سالہ ذہنی معذور بیٹے سمیت نہر میں چھلانگ لگائی۔ 

مزیدخبریں