ایک نیوز: ’’ کوپر منی ‘‘ نے الیکٹرک ماڈل متعارف کرادیا، ڈیش بورڈ پر دلکش گول OLED میٹر نے صارفین کو متوجہ کرکے دل جیت لئے ۔
رپورٹ کے مطابق منی کی نئی کوپر الیکٹرک کار میں وائب سیٹنگ آر جی بی لائٹنگ ہے ۔ بڑی OLED اسکرین کے ساتھ جدت اور ٹیکنالوجی کا حسین ملاپ ہے لیکن ڈیش بورڈ کے سامنے گول OLED اسکرین نے سب کو چونکا دیا ہے۔
کمپنی نے کوپر ای اور کوپر ایس ای دو الیکٹریکل ویریئنٹس متعارف کرائے ہیں جن کی رینج بالترتیب 190 میل اور 250 میل ہے لیکن اس بڑی OLED ٹچ اسکرین کے بارے میں ہر کوئی جاننا چاہتا ہے یہ دراصل آپ کی گاڑی کا اسٹنٹ بھی ہے جو آپ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آپ کو گائیڈ بھی کرتا ہے ۔
جب آپ " منی ایکسپریئنس موڈز" آن کریں گے ، جو کار کی ہینڈلنگ پر فوری ردعمل دے گا جبکہ اندرونی لائٹس، انسٹرومنٹ کلسٹر، اور OLED اسکرین سبھی رنگوں کو موڈ کے مطابق بدل دے گا۔ "Hey Mini" کہہ کر وائس کنٹرول کو چالو کیا جا سکتا ہے، اور یہ نیویگیشن، فون کالز، کار میں آڈیوز ویڈیوز میپس گوگل اور دیگر آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے متعدد دیگر افعال کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ڈسپلے اینڈرائیڈ پر مبنی مینی آپریٹنگ سسٹم 9 گاڑی میں موجود ہے جبکہ منی کا کہنا ہے کہ کوپر ای 184 ہارس پاور214lb-ft ٹارک کی بے مثال طاقت کی بدولت 7.3 سیکنڈ میں زیرو سے 60mph تک پہنچ سکتا ہے دوسرا زیادہ طاقتور ویرئنٹ کوپر ایس ای 265 ہارس پاور 243 lb-ft ٹارک کی طاقت سے لیس ہے۔محض 6.7 سیکنڈ میں یہ ہدف حاصل کرسکتا ہے ۔ کوپر ای 40.7kWh بیٹری جبکہ کوپر ایس ای کی 54.2 kWh میں بیٹری استعمال کی گئی ہے۔
بیضوی شکل کی ہیڈلائٹس کے LED چاروں طرف ویلکم اور ۔گڈ بائی کے جگمگائیں گیں جبکہ کار کے پچھلے حصے میں تکونی بیک لائٹس لگائی گئی ہیں ۔