ایک نیوز: 9مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں میاں محموالرشید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس نے میاں محمود الرشید کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا ۔ ،سانحہ نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں غداری کی دفعات شامل کرنے کے معاملہ پرانسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی ۔
پولیس نے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے میاں محموالرشید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔