ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی کی کرپشن کیس میں ضمانت منظوری کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پررجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔
رپورٹ کے مطابق پرویزالہٰی کی کرپشن کیس میں ضمانت منظوری کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے پنجاب حکومت کی اپیل پر بطور اعتراض کیس سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا ماتحت عدالت کا متعلقہ آرڈر نہ لگانے کا اعتراض برقرار رکھا۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس چوہدری عبد العزیز نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض درست ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔