ماضی پر بات نہیں کرتا، بھارت سے میچ ہوگا تب دیکھیں گے: نسیم شاہ

Sep 05, 2023 | 14:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ماضی پر میں بات نہیں کرتا ہوں جب بھارت سے جب میچ ہوگا تب دیکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کے میچز سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ فی الحال کل کے میچ پر فوکس ہے، کوشش ہے ایشیا کپ جیتیں اور ورلڈ کپ میں بھی اچھا پرفارم کریں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش ہے سب اچھا ہی کھیلیں، جس کے ساتھ بھی فائنل ہو بس دعا ہے کہ ہم جیتیں۔ 

  نسیم شاہ نے کہا کہ نسیم شاہ ہوں اور نسیم شاہ کی طرح بولنگ کرنا چاہتا ہوں،بڑے کرکٹرز کے گر سیکھ آزمائے جاتے ہیں۔ تمام توجہ فائنل تک رسائی پر مبذول ہے،فاسٹ بولر کے لیے یہ کنڈیشنز آسان نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں کل لاہور میں پاکستان کا میچ شیڈول ہے۔

مزیدخبریں