الیکشن کب ہونگے؟ اعظم نذیر تارڑ نے بتا دیا

Sep 05, 2023 | 13:58 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہےکہ عدالتیں میں آزاد ہیں ، تمام کام آئین اور قانون کے مطابق ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نےسپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ملک عدالتیں میں آزاد ہیں،ملک میں تمام کام آئین اور قانون کے مطابق ہورہے ہیں۔بعض اوقات عدالتیں آئین اور قانون سے تجاوز کرکے فیصلہ کرتی ہیں ہم تسلیم کرتے ہیں ۔عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا ملٹری ٹرائل کرنے کا قانون حق دیتا ہے.

اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ جنوری یا فروری میں الیکشن ہوجائیں گے ،حلقہ بندیوں پر کام ہورہا ہے وہ ضروری ہے۔ملک میں منہگائی پر ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے،سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آسکتا ہے۔

مزیدخبریں