پرویزمشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست خارج

Sep 05, 2023 | 13:07 PM

ایک نیوز: سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کو غیرمؤثر ہونے کی بنا پر خارج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پرویزمشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ 

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست غیر موثر نہیں ہوگئی؟ اس پر درخواست گزار توفیق آصف نے کہا کہ اگر درخواست چھ سال پہلے لگ جاتی تو غیر موثر نہ ہوتی، ہمارے خدشات تو درست ثابت ہوئے۔ پرویز مشرف باہر گئے پھر واپس نہیں آئے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بس اب اللہ پر چھوڑ دیں۔ درخواستگزسر توفیق آصف نے کہاکہ اب تو اللہ پر ہی چھوڑ رہے ہیں۔ 

عدالت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست خارج کردی۔عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کی۔

مزیدخبریں