جہلم: پٹرول ڈلواتے موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی، بچی جاں بحق، ماں باپ زخمی

جہلم: پٹرول ڈلواتے موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی، بچی جاں بحق، ماں باپ زخمی

ایک نیوز: جہلم میں پٹرول ڈلواتے ہوئے   موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی جس سے  سات سالہ بچی جھلس کر جاں بحق جبکہ ماں باپ زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق جہلم میں پٹرول ڈلواتے ہوئے آگ لگنے سےسات سالہ بچی جھلس کر جاں بحق جبکہ ماں باپ زخمی ہو گئے۔واقعہ جی ٹی ایس چوک کے پٹرول پمپ  پر پیش آیا تھا۔5دن اسپتال میں داخل رہنے کے بعد زخمی بچی زخموں کی تاب نہ لاتےھوئے جاں بحق ہوگی۔