اغوا کا ڈرامہ بے نقاب، برازیلین بچی برازیل ایمبیسی کے حوالے

اغوا کا ڈرامہ بے نقاب، برازیلین بچی برازیل ایمبیسی کے حوالے

 ایک نیوز:پولیس نے 6 سالہ برازیلین بچی کو برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماجراں کلاں کےرہائشی عبد الرحمان کی تیرہ سال قبل برازیلین خاتون سے تعلقات استوار ہوئے۔عبدالرحمان کی بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام میگن برگس رکھا گیا لیکن پانچ سال قبل عبدالرحمان اور برازیلین خاتون کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔مقامی قوانین کے مطابق ہفتہ میں پانچ دن بچی والدہ کے پاس اور دو روز والد کے ساتھ رہ سکتی ہے لیکن  گزشتہ ماہ اگست میں عبدالرحمان بیٹی میگن برگس کو لیکرپاکستان آگیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہےکہ عبدالرحمان بچی کو اپنے والدین کے پاس چھوڑ کر واپس جرمنی چلا گیا۔ پانچ روز بعد عبدالرحمان نے میگن برگس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا اور برازیلین خاتون کو اطلاع دی۔ بچی کی والدہ نے جرمن میں برازیل ایمبیسی کو بچی کے اغوا کے اطلاع دی۔ برازیل ایمبیسی اسلام آباد کو بذریعہ ای میل   بچی کی بازیابی کے لئے ای میل موصول ہوئی۔ ڈپٹی ہیڈ آف میشن برازیل ایمبیسی مسٹر فیبیم چیوس نے بچی برآمدگی کے لئے ڈی پی او سیالکوٹ کو خط لکھا۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد نےحسن اقبال تھانہ سمبڑیال اور تھانہ ائیر پورٹ کو بچی کی بازیابی کی ہدایت کی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے عبدالرحمان کے والد کے گھر سے بچی برآمد کر لی۔  پولیس نے چھ سالہ میگن برگس کو برازیلین ایمبیسی کے حوالے کردیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-05/news-1693900142-5025.mp4